پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پل کا کردار ادا کررہے ہیں: اعزاز چوہدری

پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پل کا کردار ادا ...
پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پل کا کردار ادا کررہے ہیں: اعزاز چوہدری

  

ٹریٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دےکر اقتصادی خوشحالی میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔پاکستان اورامریکاکے درمیان تعلقات کو70سال ہونیوالے ہیں،پاکستانی امریکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 380ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ، دہشت گردی کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں امریکہ  میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، پاکستانی سفیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد پاکستان امریکن کونسل آف یو ایس اے نے تقریب  کیا۔تقریب میں پاکستانی نڑاد امریکی شہریوں کے علاوہ مقامی سٹیٹ سینیٹرز، ارکان اسمبلی اور میئر نے بھی شرکت کی، تقریب سے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے خطاب بھی کیا۔ ہفتے کے روز امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دے کر اقتصادی خوشحالی میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی ملک کا ایک عظیم سرمایہ ہیں ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اصلی چہرہ اجاگر کرنے میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار جاری رکھیں۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم، بھارت صرف کلبھوشن کے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے آئی سی جے میں گیا ، مضبوط قانونی ٹیم کے ہمراہ مقدمے کی پیروی کریں گے: سرتاج عزیز

اس موقع پر سٹیٹ سنیٹرز سام تھامپسن(رپبلکن)، سنیٹر رے لیزنیک(ڈیموکریٹ) اور خاتون رکن اسمبلی نینسی پینکن نے امریکہ کی ترقی میں پاکستان تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔

مزید :

قومی -