سویڈن میں وکی لیکس کے بانی کے خلاف جنسی زیادتی کی تحقیقات ختم

سویڈن میں وکی لیکس کے بانی کے خلاف جنسی زیادتی کی تحقیقات ختم

  

سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن کی مستغیث اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کے خلاف جنسی زیادتی کی جاری تحقیقات ختم کر رہی ہیں۔ آسانج پر یہ الزام قریب سات برس قبل لگایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈش پراسکیوشن اتھارٹی یا دفتر استغاثہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریانے نْو نے ’’تفتیشی عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔سویڈن کے دفتر استغاثہ کی طرف سے آسانج کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد وکی لیکس کی طرف سے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا ہے، برطانیہ نے اس بارے میں تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ آیا اْسے آسانج کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق وارنٹ ملے ہیں یا نہیں۔ توجہ کا مرکز اب برطانیہ ہے۔ادھر وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے فیصلے کو اہم پیشرفت قراردیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -