نائیجریا میں بوکوحرام کیخلاف کارروائیاں، 126دہشتگرد گرفتار
ابوجا(این این آئی) نائیجریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کیخلاف کارروائیوں میں 126 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجریا کے صوبہ بورنو کے جنرل لکی ایرابور نے کہا کہ بوکو حرام نے 2 ہفتے قبل میدوگوری کے ساقبون گاری قصبے پر حملہ کیا تھا ٗحملے کے بعد سلامتی قوتوں نے علاقے میں وسیع پیمانے پر فوجی کاروائی شروع کرتے ہوئے تنظیم کے 126 اراکین کو گرفتار کر لیا تاہم ان کارروائیوں میں 8 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔