یونانی پارلیمنٹ نے حکومتی اخراجات میں نئی کٹوتیوں کے قانون کی منظوری دے دی

یونانی پارلیمنٹ نے حکومتی اخراجات میں نئی کٹوتیوں کے قانون کی منظوری دے دی

  

ایتھنز (این این آئی)یونان کی پارلیمنٹ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت حکومتی اخراجات میں نئی کٹوتیوں کے قانون کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) اور یورپی یونین سے قرضوں کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔قانون کے تحت پنشن فنڈز میں پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے ٗ بل کی حمایت میں 153اور مخالفت میں 128 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -