داعش کا حملہ، وسطی شام میں حکومتی فورسز کے 27اہلکاروں سمیت 50افراد قتل

داعش کا حملہ، وسطی شام میں حکومتی فورسز کے 27اہلکاروں سمیت 50افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیروت(این این آئی)داعش نے شام کے وسطی صوبے حما میں سرکاری فورسز کے قبضے میں موجود دو دیہاتوں پر حملہ کرکے 50 سے زائد افراد کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارے نے بتایاکہ داعش نے عقریب اور المابوجیے نامی دیہاتوں پر حملہ کرکے کم سے کم 15 شہریوں اور حکومتی فورسز کے 27 اہلکارو کو ہلاک کردیا۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ دیگر 10 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔گروپ نے بتایا کہ حما صوبے میں حملے کے دوران داعش کے 15 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش کے حملے میں 20 شہری ہلاک ہوئے۔ادارے نے دعویٰ کیا کہ بیشتر شہریوں کے سرقلم کیے گئے تھے۔مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمننے بتایا کہ حملے میں کم سے کم 3 شہریوں کو قتل کیا گیا ہے ٗجن میں ایک شخص اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ داعش نے دونوں دیہاتوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے اور سرکاری فورسز کی جانب سے انھیں دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کیے جانے والے حملوں کے باوجود داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -