یتیم بچوں کی کفالت،انہیں مثبت سرگرمیوں میں شریک کرنا ترجیح ہے،افضل ڈھانڈلہ

یتیم بچوں کی کفالت،انہیں مثبت سرگرمیوں میں شریک کرنا ترجیح ہے،افضل ڈھانڈلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت ، ان کے دکھ دردمیں شامل ہونا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں شریک کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوم سویٹ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
کے یتیم و بے سہارہ بچوں کیساتھ کھانا کھاتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ وہ ادراہ میں مختلف اوقات میں وزٹ کرتے رہتے ہیں تاکہ پرنسپل سے لیکر ٹیچرز تک اور بالخصوص بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور ان بچوں کی شخصیت سازی کے لیے مختلف اقدامات کئے جا سکیں۔ کیونکہ انکے مطابق "خوشیاں اپنی ذات اور گھر سے نہیں ہوتیں بلکہ معاشرے کے دم سے ہوتی ہیں اور اِن بچوں کے چہرے پر خوشیاں بکھیرنے کے لیے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کیلئے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں،یہ غریب بچے بھی ہماری خصوصی توجہ کے حقدار ہیں اس لیے فلاحِ انسانیت کے منصوبوں میں مخیر حضرات یتیم بچوں کی کفالت کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں مخیر حضرات میں یہ شعور اجاگر کرنا ہو گا کہ وہ اپنے تحت اپنے دائیں بائیں موجود یتیم بچوں کی مالی , تعلیمی و اخلاقی معاونت کریں ۔اس موقع پر فہیم احمد خان میڈیا ایڈوائزر عوامی خدمت محاذ نے کہا کہ ان غریب اور یتیم بچوں کا ہم پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ہمارے اپنے بچوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اِن بچوں کی تعلیم تربیت اور کفالت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔آخر میں ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے یتیم بچوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا اور تقریب میں بچوں کی تعلیمی قابلیت جاننے کے لیے ان سے سوال و جواب بھی کیے گئے۔
افضل ڈھاندلہ