زرعی ترقی کیلئے ترقی یافتہ ممالک سے ٹیکنالوجی لینا ضروری ہے،صوبائی وزیر

زرعی ترقی کیلئے ترقی یافتہ ممالک سے ٹیکنالوجی لینا ضروری ہے،صوبائی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نمائندہ پاکستان )صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک سے ٹیکنالوجی حاصل کر نا ضروری ہے تاکہ آنے والے چیلجز سے نمٹا جا سکے اس سلسلے میں روس سے تین معاہدے کئے گئے ہیں صحافیوں سے ملاقات میں انھوں نے بتایا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کہ ان کے دورہ روس کے دوران روس کی ہیوی زرعی مشینری کے تبادلے کے معاہدے میں ہم نے خانیوال میں روس کو 200ایکڑ اراضی دی ہے جہاں روسی ماہرین مذکورہ مشینری کے ذریعے تجرباتی طور پر مختلف اجناس کی کاشت کریں گے جبکہ دوسرے معاہدے میں پاکستان اور روس میں بنائے جانے والے سیڈ ز کی ریسرچ کے لیے وفود کے تبادلے ہو ں گے اسی طرح تیسرے معاہدے میں روس اور پاکستان کی زرعی یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کے لیے کوٹہ اور ویزہ شرائط نرم کی گئی ہیں۔