قندیل بلوچ قتل کیس کے پراسیکیوٹر پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان کی ہڑتال،وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

قندیل بلوچ قتل کیس کے پراسیکیوٹر پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان کی ...

  

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے قندیل بلوچ قتل کیس کے پراسیکیوٹر کو ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف گزشتہ روز مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

میں پیش نہیں ہوئے۔اس ضمن میں جنرل سیکرٹری بار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار پراسیکوٹرز پر جان لیوا حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ضلعی پولیس کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

قندیل بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -