ہیپاٹائٹس فری پنجاب، مریضوں کو گھر تک مفت ادویات کی فراہمی

ہیپاٹائٹس فری پنجاب، مریضوں کو گھر تک مفت ادویات کی فراہمی

  

ملتان(وقائع نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے روڈ میپ ’’ہیپاٹائٹس فری پنجاب‘‘ کے تحت 22مئی سے 27مئی تک پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس آگاہی اور تحفظ کا ہفتہ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں مریضوں کی مفت سکریننگ، رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن کے بعد ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو گھر تک مفت ادویات فراہم کی جائیں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

گی۔یہ بات ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر نے اپنے ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ڈاکٹر زاہد اختر نے ہفتہ انسدادِ ہیپاٹائٹس مہم بارے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب عوام الناس کی صحت کی سہولیات تک سہل رسائی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو بھی حکومت پنجاب کا بھرپور ساتھ دے کر صحت مند پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں ہیپاٹائٹس سے متعلق تمام ٹیسٹ، سکریننگ اور علاج صرف سول ہسپتال ملتان میں میسر ہوں گے جبکہ پہلے سے تشخیص شدہ مریض مفت علاج کے لئے بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -