خانیوال کے وکلاء نے بحالی جمہوریت،آزاد عدلیہ کیلئے شاندار قربانیاں دیں،گورنر پنجاب

خانیوال کے وکلاء نے بحالی جمہوریت،آزاد عدلیہ کیلئے شاندار قربانیاں ...

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان) گورنر پنجا ب محمد رفیق رجوا نہ نے کہا ہے کہ خانیوال کے وکلا ء نے جمہو ریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کے قیا م کیلئے جو شاندار قربانیا ں دی ہیں وہ کبھی فرا مو ش نہیں کی جا سکتیں وہ گزشتہ رو ز گورنر ہاؤس لاہور میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری عمر چیمہ ، جنر ل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر ، (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سابق جنر ل سیکرٹری بار راؤ خالد محمود اور سابق ممبر ایگزیکٹو بار ناصر بھٹی پر مشتمل وفد سے ملا قا ت کے موقع پر اظہارِ خیال کررہے تھے، گورنر پنجا ب محمد رفیق رجوا نہ نے مزید کہا کہ موجود ہ حکو مت وکلا ء کی فلاح و بہبو د کے لئے مختلف منصوبو ں پر کا م کر رہی ہے ، اور انشا ء اللہ اسکے ثمرات خانیوال سمیت جنو بی پنجا ب کے وکلا ء تک پہنچائیں گے ، انہو ں نے کہا کہ خانیوال میرا دوسرا گھر ہے وہ خانیوا ل بار میں آکر نہ صرف دوستوں سے ملیں گے بلکہ اُنکے مسائل بھی سنیں گے ، انہو ں نے کہا کہ وکالت کا پیشہ میری رو ح ہے اور رو حا نی تعلق کبھی کمزو ر نہیں ہو سکتا ۔ اس موقع پر صدر بار چوہدری عمر چیمہ اور جنر ل سیکرٹر ی راجہ سہیل ظفر نے انہیں بار کی لائبر یری ، سکیو رٹی ، چیمبر ز اور دیگر مسائل بارے آگا ہ کیا جس پر انہو ں نے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلا ن کیا بار کے وفد نے گورنر کو خانیوال بار کی دعوت دی جو انہوں نے قبو ل کر لی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -