بیورو کریسی کی عدم توجہی،سینکڑوں ان لینڈ افسران17ویں سکیل سے محروم

بیورو کریسی کی عدم توجہی،سینکڑوں ان لینڈ افسران17ویں سکیل سے محروم

  

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی اعلیٰ بیورو کریسی کی عدم توجہی کے باعث ملتان سمیت ملک بھر کے آر ٹی اوز میں تعینات سینکڑوں ان لینڈ آفیسرز 17ویں سکیلسے محروم ہیں محکمانہ قواعد کے مطابق انسپکٹرز سے سنیارٹی کی بنیاد پر پرموٹ ہوکر ان لینڈ ریونیو آفیسر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

تعینات ہونے پر17واں سکیل دیا جانا چاہیے لیکن ایف بی آر کی اعلیٰ بیورو کریسی کسی پروموٹی آفیسر کو17واں سکیل دینے سے گریزاں ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے ان لینڈ آفیسرز بدستور انسپکٹر کے16ویں سکیل میں کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ایف بی آر میں درجہ چہارم سے لیکر افسران تک کو پرموٹ کیا گیا ہے۔لیکن ان لینڈ ریونیو آفیسرز کو دانستہ امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق بورڈ اس ضمن میں وزارت خزانہ کو سمری بھجوانے میں تاخیری حربے اختیار کررہا ہے۔جس کے باعث ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ملتان سمیت ملک بھر میں480ان لینڈ آفیسرز مختلف آر ٹی اوز میں تعینات ہیں اور حالیہ بجٹ کے اعلان میں17ویں سکیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -