موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی،مراسلہ جاری

موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی،مراسلہ جاری

  

منڈی یزمان ( نامہ نگار ) پرائیویٹ سکولز کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تعطیلات موسم گرما میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ سمر کیمپ لگانے والے سکولوں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید یہ کہ کسی بھی سکول میں تعطیلات کی ایڈوانس فیس وصول نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ خلاف ورزی پر سکول کی رجسٹڑیشن (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

فوری منسوخ کر دی جائے گی اور سکیورٹی رولز کی خلاف ورزی پر پولیس کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں سکول سربراہان کو بذریعہ ایس ایم ایس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان اور متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے اپنے اپنے حلقے میں احکامات و ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -