ماہ صیام سے قبل کھجور کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ،نرخ بھی آسمان کو چھونے لگے

ماہ صیام سے قبل کھجور کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ،نرخ بھی آسمان کو چھونے لگے

  

ملتان(جنرل رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کھجو ر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے ۔ ملتان سمیت ملک بھر میں کھجور کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ 100روپے (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کلو فروخت ہونے والی کھجور160‘ اور 140روپے کلو والی 200روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔۔رمضان کا بابرکت مہینہ قریب آتے ہی ملتان میں کھجور فیکٹریوں میں پیکنگ کا کام تیز ہوگیا۔مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کھجوروں کی پیکنگ میں مصروف ہیں۔کھجور توانائی سے بھرپورمیوہ ہے جو افطار کا ایک اہم جْز ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -