پرائیویٹ الیکٹریشنز کی کرنٹ سے پے در پے ہلاکتوں کے باوجود میپکو انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی،مرنیوالوں کو معاوضہ بھی نہ ملا

پرائیویٹ الیکٹریشنز کی کرنٹ سے پے در پے ہلاکتوں کے باوجود میپکو انتظامیہ ٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن میں پرائیو یٹ الیکٹریشنز کی کرنٹ لگنے سے پے درپے ہلاکتوں کے باوجود میپکو انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کوئی ایک افسر اور ملازم معطل نہیں کیا گیا اور نہ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
ہی انتظامیہ نے کو ئی نوٹس لیاہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پانچ پرائیویٹ الیکٹریشنز کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور دیگر علاقوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر نا صرف میپکو ملازمین کیخلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے اور نہ ہی مرنیوالے پرائیویٹ الیکٹریشنز کے و رثاء کو کسی محکمہ اور ادارہ نے کوئی معاوضہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ میپکو میں سٹاف کی شدید کمی کیباعث میپکو ملازمین پرائیویٹ الیکٹریشنز کو ملازم رکھا ہواہے۔