پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً غیر فعال،عوام پس کر رہ گئے،میاں مقصود

پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً غیر فعال،عوام پس کر رہ گئے،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصو د احمد نے کہا ہے کہ رمضان کے مبارک اور بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے۔پوری دنیا میں اس مقدس ماہ کا استقبال جوش وخروش سے کیاجاتا ہے۔عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔حکومتیں اشیائے خوردونوش میں سبسڈی دیتی ہیں تاکہ روزہ داروں کو سہولتیں میسر آسکیں۔غیر مسلم ممالک بھی مسلم برادری کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں معاملہ الٹ ہے۔وطن عزیزمیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
ہی دوکانداروں کی چاندی ہوجاتی ہے۔سال رواں کے دوران بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ایک طرف عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے ناجائز منافع خوراورذخیرہ اندوز پوری طرح سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹوں میں پہلے سے موجود پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔ملتان،بہاولپور،لاہور سمیت پنجاب کے 10کروڑ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔