عدالتی حکم عدولی پر3سب انسپکٹرز سمیت10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی پر3سب انسپکٹرز سمیت10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3 سب انسپکٹروں سمیت 10 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 23 مئی کو اور3 جون گرفتارکرکے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

پیش کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج منشیات کے مقدمہ میں 2 سب انسپکٹروں غلام مصطفٰی اور محمد ادریس،2 اے ایس آئیز زوہیب اشفاق اور 1 ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اور تھانہ قطب پور میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد سجاد میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر ظفرالدین ،اے ایس آئی ارحم مسیح اور شاہد اقبال،ٹرینی اے ایس آئی محمد ارشد اورہیڈ کانسٹیبل محمد ارتضٰی کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -