خانیوال،عبدالحکیم اور وجھیانوالہ میں سرچ آپریشن ،44مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے

خانیوال،عبدالحکیم اور وجھیانوالہ میں سرچ آپریشن ،44مشتبہ افراد حراست میں لے ...

  

خانیوال،عبدالحکیم ،وجھیانوالہ(نمائندگان) مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران44مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

خلیل آباد اوڈ بستی میں حساس اداروں کی کاروائی 2 ملزمان گرفتار مبینہ طور پر پولیس حساس اداروں کی کاروائی کے دوران لگاتار فائرنگ علاقہ میں خوف وھراس کی فضا قائم ہوگئی۔عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان اور سٹی رپورٹر کے مطابق پولیس اورحساس اداروں نے عبدالحکیم کے محلہ ڈوگراں میں سرچ آپریشن کیااس موقع پر32گھروں کی تلاشی لی گئی ،51افراد کی باؤ میٹرک تصدیق کی گئی،اس دوران محمد نواب سے 34 اورسجاد مسیح سے35لیٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید5مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔وجھیانوالہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ چھب کلاں کے انچارج سید اقبال شاہ نے بھاری نفری کے ساتھ 73/15-L میں سرچ اپریشن کیا 57گھروں کی تلاشی لی گئی اور 37مشکوک افراد کو حراست میں لیکر بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

سرچ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -