ظفراللہ ڈھانڈلہ،عبدالمجید خنان خیل،عامر عنایت شہانی اور پرویز ڈھانڈلہ کا دورۂ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر،تھیلسیمیا کیئر سنٹر کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا

ظفراللہ ڈھانڈلہ،عبدالمجید خنان خیل،عامر عنایت شہانی اور پرویز ڈھانڈلہ کا ...

  

بھکر(نامہ نگار) سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبدالمجید خان خنان خیل،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی ،علی پرویز خان (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ڈھانڈلہ نے ڈی پی او خالدمسعود کے ہمراہ ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھیلی سیمیاکیئر سینٹر کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد حنیف،شیخ محمدایوب اور بھکر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر(ٹرسٹ) کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او خالدمسعود نے بھکر تھیلی سیمیا کئیرسینٹر کے بارے میں کیے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ۔سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی عبدالمجید خان خنان خیل اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے بھکر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -