اوچ شریف کے شہریوں نے’’کلبھوشن‘‘کوعلامتی پھانسی دیکر چتاجلاڈالی

اوچ شریف کے شہریوں نے’’کلبھوشن‘‘کوعلامتی پھانسی دیکر چتاجلاڈالی

  

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان) بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کیس پراوچ شریف کے شہریوں نے قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہراہ کرتے ہوئے عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا ،شہری اپنا عوامی عدالت کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادو کو گدھے پر بیٹھا کر گھماتے رہے اسکا پتلہ بنا کر اسے تختہ دار پر لٹکا کر علامتی پھانسی دینے کے بعد لکڑیاں جلا کر چتاکو آگ لگا دی ، اس موقع پر سول سوسائٹی کے صدر زبیر خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کی گرفتاری سے بھارت دہشت گرد ہونے کا واضح(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

ثبوت مل گیا ہے دہشت گرد کو عالمی دباو میں آنے کی بجائے بھانسی پر لٹکا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی دہشت گر د پاکستان داخل ہونے کی ہمت نہ کرے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -