ٹریفک ایجوکیشن ٹیموں کے روڈ سیفٹی کے موضوع پر تعلیمی اداروں میں لیکچرز

ٹریفک ایجوکیشن ٹیموں کے روڈ سیفٹی کے موضوع پر تعلیمی اداروں میں لیکچرز

  

لاہور(کرا ئم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر طلباء وطالبات کو لیکچرز دیئے اور دورانِ سفر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک ایجوکیشن ٹیموں نے حشمت سکول سنت نگر، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ساندہ، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز رنگ روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز کینال روڈ، دی سمارٹ سکول ٹاؤن شپ، الحمد سکول گرین ٹاؤن میں مختلف ویڈیوز اور اشاروں کے ذریعے طلباء وطالبات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن نازیہ باقر و دیگر انسٹرکٹرز بھی موجود تھے۔

جنہوں نے سبق آموز ویڈیوز اور اشاروں کے ذریعے بچوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی اورخلاف ورزی روکنے بارے زور دیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے درمیان پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جن پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے مختلف ہدایات درج تھیں۔ سٹی ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر طلباء وطالبات کو لیکچرز کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر نے پرخصوصی لیکچرز دیتی ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

علاقائی -