ملازم کی انگلیاں کاٹنے والے فیکٹری کے مالک کی گرفتاری کیلئے شدید احتجاج

ملازم کی انگلیاں کاٹنے والے فیکٹری کے مالک کی گرفتاری کیلئے شدید احتجاج

  

 لا ہور (خبرنگار) اجر ت ما نگنے پر لید ر فیکٹر ی ما لک کا اپنے ملا زم پر بیہما نہ تشد د،تیز دھا ر کٹر کے آ گے پھینک دیا جس سے اسکی ہا تھو ں کی انگلیاں کٹ گئیں ۔لو احقین اور فیکٹر ی ملا ز مین سمیت سینکڑ وں افر اد نے فیکٹر ی ما لک کے خلا ف لا ہور پر یس کلب کے با ہر احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور گر فتا ری کا مطا لبہ کیا ۔مظا ہر ین نے پر یس کلب کے اطراف کو بلا ک کر دیا جس سے ٹر یفک گھنٹو ں جا م رہنے سے شہر یو ں کو شد ید پریشا نی کا سا منا کر نا پڑ ا ۔لو احقین نے بتا یا کہ قصو ر کے علا قہ میں المبا ر ک لید ر فیکٹر ی کے ما لک سے اسکے ملا ز م 18سا لہ نعمان اکر م نے سابقہ اجر ت کا مطا لبہ کیا جس پر فیکٹری مالک طیش میں آ گیا اور نعما ن اکر م پر مکو ں گھو نسو ں کی با رش کر تے ہو ئے دھکا دیکر چلتے ہو ئے تیز دھار کٹر کے آ گے پھینک دیا جس سے اس کے ہا تھ کی انگلیا ں کٹ گئیں۔واقعہ کے بعد فیکٹر ی ملا ز مین نے احتجا جاً کا م بند کر کے نعما ن اکر م کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتا ل داخل کر ایا جہا ں ڈاکٹر اسکے ہا تھو ں کی انگلیا ں جو ڑ نے میں مصر وف ہیں تا ہم بہت زیا دہ خو ن بہہ جا نے سے نعما ن اکر م ابھی تک انتہا ئی نگہد اشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔مظا ہر ین کا یہ بھی کہنا ہے لید ر فیکٹر ی کا مالک پہلے بھی تشد د کر کے متعدد مزدوروں کو شدید زخمی کر چکا ہے۔مقا می پو لیس نے ملز م کے خلا ف درخو است پر کا روائی شر وع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے فیکٹر ی کے ما لک میا ں بلا ل سے رابطہ کیا گیا تو اسکا مو با ئل فو ن بند ملا ۔مقا می پو لیس کے مطا بق فیکٹری مالک کے خلاف سخت کا روائی کی جا رہی ہے ۔ مظاہرین کو ایس پی سول لائن نے انصاف کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے مظاہرہ ختم کر دیا۔

مزید :

علاقائی -