شاہدرہ ، جوتوں کی فیکٹری میں 2مزدوروں میں جھگڑا قینچی کے وار سے ایک جاں بحق

شاہدرہ ، جوتوں کی فیکٹری میں 2مزدوروں میں جھگڑا قینچی کے وار سے ایک جاں بحق

  

 لاہور(خبرنگار)شاہدرہ کے علاقہ میں ایک شخص کو فیکٹری میں لڑائی جھگڑے کے دوران قینچی مار کر قتل کردیا گیا،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کا رہائشی مدثر حسن جیا موسی کے قریب جوتے بنانے والی فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا جہاں گزشتہ روز اسکا گلزار احمد اور ثناء اللہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا،اس دوران ملزمان نے اسے قینچی کے وارکرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی تجمل حسین کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے،جلد ہی ملزمان قانونی کی گرفت میں ہونگے۔

مزید :

علاقائی -