تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں قتل ہونیوالی خاتون کے قاتل گرفتار
لاہور ( کرا ئم رپورٹر) ڈیفنس سرکل ہومی سائیڈ یونٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں قتل ہونے والی کوثر بی بی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ انو سٹی گیشن ند یم عبا س کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے ہومی سائیڈ یونٹ انویسٹیگیشن کے انچا ر ج عا رف سب انسپکٹر نے پو لیس ٹیم کے ہمر اہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پنڈ امرسدھو میں ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والی کوثر بی بی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کوثر بی بی کو اس کے بیٹے اور دیور نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔