جنوبی پپنجاب کی ترقی کیلئے سرمایہ کار آگے بڑھیں: یوسف رضا، ملتان کیلئے بزنس ایریا بہترین تحفہ ہے: جاوید ہاشمی

جنوبی پپنجاب کی ترقی کیلئے سرمایہ کار آگے بڑھیں: یوسف رضا، ملتان کیلئے بزنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) سا بق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرمایہ کاروں کو بھی آگے بڑھنا چاہیئے تاکہ سرمایہ کاری کی وجہ سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی واقعہ ہو گی بلکہ شہریوں کو بھی بہتری اشیاء کی فراہمی میسر ہو گی گلگشت کے علاقہ میں یونائیٹڈ مال کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے گلگشت کالونی کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کوبہترین معیاری سہولیات میسر ہوں گی سینئر سیاستدان (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان کی عوام کے لئے مچھیارا گروپ کی جانب سے بزنس ایریا ایک بہترین تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت کے علاقہ میں مچھیارا گروپ کی جانب سے یونائیٹڈ مال کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں مچھیارا گروپ کے چیف ایگزیکٹو شبیر مچھیارا بھی موجود تھے اس موقع پر شبیر مچھیریا نے کہا کہ کسٹمرز کو معیاری سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ملتان یقیناًپاکستان کے بڑے شہروں میں سے ایک بڑا شہر ہے اور اس علاقہ کی عوام نے ہمیں بڑی عزت دی ہے اس خطہ کے لوگ ملنسار اور محبت والے ہیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، خواجہ محمد شفیق، خواجہ عطاء اللہ تونسوی، علی مراد صدیقی، ارشد خان، چوہدری علی اکرم ، ملک اسحاق بچہ، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر ، اظہر بلوچ، ظفر اقبال صدیقی، ڈاکٹر جاوید صدیقی ،ملک سعید ، ملک ظفر کھو کھر سمیت وکلاء، تاجر ، کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔