پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر مسلم لیگ ن کے فیصل رانجھا گرفتار

پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر مسلم لیگ ن کے فیصل رانجھا گرفتار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر مسلم لیگ ن کے فیصل رانجھا کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے لاہور میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران ڈاکٹر فیصل رانجھا کو پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر دھر لیا جبکہ ایف آئی اے لاہو ر نے فیصل رانجھا کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے سی ٹی ڈی ڈبلیو اسلا م آباد کے حوالے کر دیا ہے اور وہاں ان سے تفتیش جاری ہے کہ انہوں کس بنیاد پر پاک فوج کیخلاف مہم چلائی ؟۔واضح رہے کہ فیصل رانجھاکا تعلق مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے ہے

مزید :

علاقائی -