ریاض، ٹرمپ کی آمد سے قبل میزائل حملہ، سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا

ریاض، ٹرمپ کی آمد سے قبل میزائل حملہ، سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد سے قبل ریاض پر کیا جانیوالے میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثیوں باغیوں کی طرف سے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا جسے اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق داغے گئے میزائل کو ریاض سے ایک سو اسی کلومیٹر دور مارگرایا گیا اور جو میزائل فائر کیا گیا تھا اس کا نام برقان میزائل ہے اور وہ دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ میزائل کو یمن کے دارالحکومت صنعاسے داغا گیا تھا اور اس سے قبل بھی یمن کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے جاتے رہے ہیں تاہم یہ میزائل حملہ اب تک کا سب سے بڑے فاصلے کا حملہ تھا۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودیہ عرب کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -