ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے ریٹائرڈ فوجی افسروں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے ریٹائرڈ فوجی افسروں نے سپریم کورٹ میں ...

  

اسلام آباد(مانٹیر نگ ڈیسک)ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈان لیکس کی رپورٹ سے متعلق پاک فوج کے 17 ریٹائرڈ افسران نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو فریق بنایا گیا ہے۔بریگیڈیئر (ر) محمد عربی خان کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اور اس لئے رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -