ہسپتال کے مالک سمیت 8 ڈاکٹروں کی درخواست ضمانتیں خارج

ہسپتال کے مالک سمیت 8 ڈاکٹروں کی درخواست ضمانتیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے غلط انجکشن لگانے سے خاتون کی ہلاکت کے مقدمہ میں ملوث فاروق ہسپتال کے مالک ڈاکٹر فاروق سمیت 8ڈاکٹروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں فاروق ہسپتال کنال روڈ کے مالک ڈاکٹر فاروق، ڈااکٹر سجاد نصیر، ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر صابر ایاز،ڈاکٹر جاوید زبیری کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی،عدالت میں سماعت کے دوران ڈاکٹر پیش نہیں ہوئے اس موقع پر ایک وکیل محمد ناصر ڈاکٹروں کی طرف سے پیش ہوا ،وکلا ء کو اس پر شک ہوا،اس موقع پربعض وکلا کا کہنا تھا کہ محمد ناصر مبینہ طور پرجعلی وکیل ہے ،اس پر وکلا نے اسے پکڑ لیا اور اسے تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کردیا،فاضل جج نے ڈاکٹروں کے پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -