وزیر اعطم آج عرب امریکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائینگے،نواز شریف ،ٹرمپ ملاقات کا شیڈول نہیں:دفتر خارجہ

وزیر اعطم آج عرب امریکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائینگے،نواز شریف ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این ) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں پر اہم اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی ہے۔ذرائع کے مطابق خارجہ حکام نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر بریفنگ دی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور خطاب سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ امریکا سعودی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں 35 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مصروف شیڈول کے باعث وزیراعظم کی کسی سے بھی سائیڈ لائن ملاقات کے امکانات کم ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے سعودی عرب میں وزیراعظم نوازشریف اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کاامکان مستردکردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 54 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نوازشریف سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور مدینہ منورہ بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعوت دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -