پہلی عرب اسلامی کانفرنس آج ہوگی،ٹرمپ سمیت 54 سربراہان مملکت شریک ہونگے

پہلی عرب اسلامی کانفرنس آج ہوگی،ٹرمپ سمیت 54 سربراہان مملکت شریک ہونگے

  

لاہور(آن لائن)انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی پارٹنرشپ تشکیل دینے کے لیے منعقد ہونے والی پہلی عرب اسلامی کانفرنس آج سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہوگی،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات پر قابو پانے اور بہتر سکیورٹی تعلقات کے قیام کو یقینی بنانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے،یہ ان کا بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ ہے،وہ شاہ سلمان اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ ، بزنس ، کلچرل ، سپورٹس ، تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، عرب اسلامی امریکی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت 54 سربراہان مملکت شریک ہونگے

پہلی عرب اسلامی کانفرنس

مزید :

صفحہ اول -