کلبھوشن کو ملکی قانون کے مطابق سزا ملی

کلبھوشن کو ملکی قانون کے مطابق سزا ملی
 کلبھوشن کو ملکی قانون کے مطابق سزا ملی

  

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا ملی، انڈیا ڈرامہ رچا رہا ہے‘انڈین جاسوس کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا دی گئی مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس کو سٹے آرڈر ملا۔ ہفتہ کوگڑھی شاہو اسلامی جمہوری سٹوڈنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم تقریب انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پر حکومت کو تیاری کے ساتھ اپنا دفاع کرنا چاہیے، انڈین جاسوس کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا دی گئی مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس کو سٹے آرڈر ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے کو بچانے کے لیے انڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس موقع پر ایڈووکیٹ افتخار شاہد، ایڈووکیٹ جمال اشرف ،عارف ظفر، زین العابدین اورسید آصف علی شاہ سمیت مختلف سکولز کے طلبا بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -