وزیر داخلہ کا نوٹس،حساس سرکاری معلومات لیک کرنے پر سیکشن افسر معطل ،جوائنٹ و ڈپٹی سیکرٹریز کو شو کاز نوٹس

وزیر داخلہ کا نوٹس،حساس سرکاری معلومات لیک کرنے پر سیکشن افسر معطل ،جوائنٹ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ سے حساس سرکاری معلومات لیک کیے جانے کا نوٹس لے کر جوائنٹ سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن افسر کو شو کاز نوٹسز جاری کردیے جبکہ سیکشن افسر کو معطل کردیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے حساس سرکاری معلومات صحافیوں کو لیک کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر وزیر داخلہ کے حکم پر وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن افسر کو شو کاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا یہ انتہائی ناقابلِ قبول عمل ہے کہ سرکاری افسر اہم دستاویز ات کے حوالے سے نہ صرف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے بلکہ خیانت کرے۔ ایسے افسران کی وزارتِ داخلہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

چوہدری نثار

مزید :

صفحہ اول -