کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت لے جانا غلطی ہے ،پاکستان کو مسئلہ کشمیر اٹھانے کا موقع مل گیا:سابق بھارتی جج

کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت لے جانا غلطی ہے ،پاکستان کو مسئلہ کشمیر ...

  

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مار کنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا کر غلطی کی ہے ‘ پاکستان لاتعداد بھارتی اعتراض والے معاملات عالمی عدالت میں لے جا سکتا ہے۔ْ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت جانے کا موقع مل گیا ہے‘اب پاکستان بھی عالمی عدالت جا کر بھارت کا کچا چٹھا کھول سکتا ہے۔ اپنے بیان میں سابق جج نے کہا کہ بھارت صرف ایک شخص کیلئے عالمی عدالت گیا اس پر پاکستان خوش ہو گا ۔ پاکستان لا تعداد بھارتی اعتراض والے معاملات عالمی عدالت میں لے جا سکتا ہے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بھی عالمی عدالت جانے کا موقع مل گیا ۔مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں نیاپنڈورا باکس کھول سکتا ہے ۔؂

جسٹس کاٹجو

مزید :

صفحہ اول -