کلبھوشن یادیو معاملہ، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 23مئی کو طلب

کلبھوشن یادیو معاملہ، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 23مئی کو طلب

  

اسلام آباد(آن لائن) کلبھوشن یادیو معاملے پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 23مئی کو طلب کر لیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق صدارت کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اپوزیشن کے مطالبے پر کمیٹی کا اجلاس منگل 23مئی کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس کی صدارت ایاز صادق کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -