وزیر اعظم کی امریکی سدر سے دو طرفہ ملاقات کا کوئی امکان نہیں:دفتر خارجہ

وزیر اعظم کی امریکی سدر سے دو طرفہ ملاقات کا کوئی امکان نہیں:دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران اسلامک کانفرنس کے مو قع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ طور پر دو طرفہ ملاقات کا کو ئی امکان نہیں ،وزیر اعظم آ ج اتوارکواسلامک کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچیں گے ‘وزیر اعظم کانفرنس میں خطاب کے دوران اسلام کے امن،سلامتی،برداشت اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کریں گے ‘پاکستا ن کی جانب سے پا کستان اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے دی گئی قرباینوں اور کامیابیوں سے آ گاہ کریں گے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران اسلامک کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر سے ملاقات کے امکان کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ اسلامک کانفرنس کے لئے آ دھا دن مختص کیا گیا ہے جس میں کانفرنس کا سارا ایجنڈا مکمل کیا جائے گا۔کانفرنس میں اسلامی دنیا کے 35قائدین کی شرکت متوقع ہے اوراو آئی سی،عرب لیگ اور جی سی سی ممالک کے سیکرٹری جنرلز شرکت کررہے ہیں۔ وزیر اعظم دنیا کے قائدین کے ساتھ سعودی عرب میں انتہاپسندی کے خلاف تعمیر کئے گئے ورلڈ سینٹر کا افتتاح کریں گے ۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور سیکورٹی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ، وزیراعظم اسلامی ممالک کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے سابق آرمی چیف جنرل ( ر) راحیل شریف کی بھی ملاقات کا امکان ہے۔ وزیر اعظم دورے کے دوران روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے۔

دفتر خارجہ