پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر عوامکو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی:عمران خان

پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر عوامکو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی:عمران خان

  

کو ئٹہ(آن لا ئن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں کرپٹ ٹولہ قابض ہے پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر عوام کو اس ٹولے سے نجات دلائے گی جو خود لو گوں کے قاتل ہے وہ میری سیاست پر کیا بات کرینگے آنیوالنے الیکشن میں عوام کے ووٹوں سے ہماری جماعت کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، صوبائی صدر سردار یار محمد رند، صوبائی سینئر نائب صدر حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی، چو دھری شبیراحمد، عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر موجود تھے عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور پنجاب کے وزیر رانا ثناء اللہ پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو خود لو گوں کے قتل میں ملوث ہے وہ میری سیاست پر کیا بات کرینگے اس وقت پوری قوم کو معلوم ہے کہ ملک پر قابض اور کرپٹ ما فیا کون ہے۔ آج بھی ملک پر کرپٹ ما فیا قابض ہے ہم عوام کو بہت جلد ان قابضین سے چھٹکارا دلائیں گے کیونکہ2018 کے انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر س پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ہم بر سر اقتدار آکر بلوچستان کے عوام کو ان کے حقو ق دلائیں گے صوبے کی پسماندگی کو دور کر نے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -