آپریشن ردالفساد،پشاور اور کوئٹہ کو بری تباہی سے بچا لیا گیا،دہشتگردی کے منصوبے ناکام

آپریشن ردالفساد،پشاور اور کوئٹہ کو بری تباہی سے بچا لیا گیا،دہشتگردی کے ...

  

پشاور، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بروقت کارروائیاں کر کے پشاور اور کوئٹہ کو تباہی سے دوچار کرنے کے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملاتے ہوئے ایک ہزار کلو گرام سے زا ئد دھماکہ خیز مواد ، گولہ بارود اور بھاری تعداد میں اسلحہ و دیگر ہتھیار برآمد کر لئے جبکہ ایک دہشتگرد کو بھی حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیاہے ، سکیورٹی ایجنسیوں کی نشاندہی پر پولیس کو پشاور میں بڑی کا میابی مل گئی۔ متنی سے دہشت گردوں کا بارود واسلحے کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، جس میں 400 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 5 راکٹ گو لے ، 2پریشر ککر،پرائما کارڈ اور 25 ریموٹ کنٹرول سمیت دیگر تخریبی سامان شامل ہیں۔پولیس نے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے گرفتار دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے سادہ لوح افراد کو گمراہ کرنے والی سی ڈیز اور سکیورٹی فورسز کی وردی بھی برآمد کیا۔ ادھر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے دوران نواحی علاقے گاہی خان چوک میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قبضے میں لی گئی اشیاء میں 503 گرینڈ،5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز ، ایک آر پی جی سیون ، 2رائفلز ، 22 آر پی جی 7 گولے ، 19فیوز، مختلف ساخت کے ہزاروں رونڈ اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے دہشت گرد مذکورہ اسلحہ سے کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔ ایف سی کی بروقت کارروائی نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

تباہی منصوبے ناکام

مزید :

کراچی صفحہ اول -