سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر شدید برہمی کا اظہار

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر شدید برہمی کا اظہار

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر شدید برہمی اظہار کرتے ہوئے آئل ٹینکرز کو فوری طور پر شیریں جناح کالونی سے ذوالفقار آئل ٹرمینل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت میئر کراچی وسیم اختر نے 13رکنی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک سے استفسار کیا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کو کس کی اجازت سے داخلے کی اجازت دی گئی ہے ۔ عدالت کے احکامات پر عمل در آمد کیوں نہیں ہورہا ہے۔عدالت نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے22 مئی کو رپورٹ طلب کرلی جبکہ عدالت نے سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر دو ٹریک بنے ہیں لیکن میں چاہتا ہو ں کہ تین ٹریک بنائے جائیں ۔ سندھ حکومت اور ڈی آئی جی ٹریفک کی ذمہ داری ہے کہ عدالتی حکم پر عمل در آمد کرائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -