وزیر اعظم نواز شریف آج سعودی عرب جائینگے،روضہء رسول ؐ پر حاضری ،امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت

وزیر اعظم نواز شریف آج سعودی عرب جائینگے،روضہء رسول ؐ پر حاضری ،امریکہ عرب ...

  

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ہونیوالی امر یکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے دو روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر54ممالک کے سربراہان کی کانفرنس میں شرکت کریں گے،کانفرنس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے،اس موقع پر وزیراعظم سعودی فرمانروا اور دیگر اسلامی ممالک کے قائدین سے ملیں گے جبکہ امریکی صدر کیساتھ غیر رسمی ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم ریاض روانگی تک امریکی صدر کے شیڈول میں باضابطہ ملاقات شامل نہیں تاہم شیڈول سے ہٹ کر نواز ٹرمپ غیر اعلانیہ ملاقات خارج از امکان نہیں ۔وزیراعظم روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے ۔

وزیر اعظم دورہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -