وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

  

پشاور(پ ر )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے واقعہ کی فوری تحقیقات اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کے دشمن ، شرپسند عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -