نوجوان فنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ،آنے والا مستقبل ان کا ہے :جمشید الدین

نوجوان فنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ،آنے والا مستقبل ان کا ہے :جمشید الدین

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دارومدار نوجوانوں پر ہے اور پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ ملک کا مستقبل ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور آج کے نوجوان کل کو اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے نوجوان نسل اپنی تعلیم اور خصوصی طورپر فنی تعلیم پر توجہ دے نوشہرہ میں مثبت تفریحی پروگرامات کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سکندر زیشان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں دو روزہ یوتھ کارنیوال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان ، اسسٹنٹ کمشنر محمدزاہد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشیدخان، ڈی پی او نوشہرہ واحدمحمود،پی ٹی آئی تحصیل صدر اور ناظم ملک ابرار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد محمود ، تحصیل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ، نائب ناظم زرعالم ، سابق ضلع ناظم محمدداؤد خٹک، یوتھ ڈسٹرکٹ چیئرمین کاشف خان ترک، ممبر ضلع کونسل زاہد حیات سمیت تحصیل کونسل نوشہرہ اور ضلع کونسل نوشہرہ کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -