مشال قتل کیس :ایک اور طالب علم گرفتار،ملزمان کی تعداد 57 ہو گئی

مشال قتل کیس :ایک اور طالب علم گرفتار،ملزمان کی تعداد 57 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیو رورپورٹ) مشال قتل کیس میں اور طالب علم کو گرفتا رکرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 57ہوگئی جبکہ کالج کے لیکچرر سمیت 3ملزمان کو جیل منتقل کردیاگیا پولیس ذرائع کے مطابق مشال قتل میں اور ملزم عماد نامی طالب علم کو پولیس نے حراست میں لیاہے ادھر گورنمنٹ کالج کے لیکچرر واجد عرف ملنگ سمیت تین ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیاگیا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کے احکامات جاری کردیئے ۔