دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے کم سن نوجوان جان کی بازی ہا رگیا

دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے کم سن نوجوان جان کی بازی ہا رگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)اطلاعات کے مطابق رحمان پبلک سکول فضل آباد جماعت نہم کے کم سن طالب علم ضہاک علی ولد ماسٹر عثمان علی سکنہ ٹکر اپنے ٹیوٹر کوان کے گھر ساڑو شاہ پہنچا کر واپس آرہا تھا کہ ٹکر ساڑو شاہ روڈ پر مخالف طرف سے آنے والی موٹر سائیکل کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا۔ مرحوم کا والد گورنمنٹ پرائمری سکول جلالہ میں مدرس اور چچا فرخ سیر گورنمنٹ ہائی سکول شاہ نور پل کے پرنسپل ہے ۔ دریں اثنا عوامی حلقوں نے ٹریفک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر شناختی کارڈ ،ون ویلنگ اور بغیر لائسنس ڈرا ئیونگ کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائے۔