جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ نے ’’ڈی سی ہٹاؤ چارسدہ بچاؤ" تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ نے ’’ڈی سی ہٹاؤ چارسدہ بچاؤ" تحریک شروع کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ نے23مئی سے ڈپٹی کمشنر کے مبینہ کرپشن ، غیر قانونی بھرتیوں اور اقر با پر وری کے خلاف "ڈی سی ہٹاؤ چارسدہ بچاؤ" تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ 23مئی بروز منگل سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی کے مبینہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ نے طبل جنگ بجا کر ڈپٹی کمشنر ہٹاؤ چارسدہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے مرکز اسلامی چارسدہ میں جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر محمد ریاض خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب امراء ولی محمد خان ،مجیب خان ایڈوکیٹ ،ترجمان نور حسین ، اشفاق خان ، میاں محسن شاہ، جے آئی یوتھ کے نوید خان ، نعمان خان اور دیگر ذمہ دران نے شرکت کی ۔