جماعت اسلامی کا پیسکو پشاور کے گھیراؤ کا اعلان

جماعت اسلامی کا پیسکو پشاور کے گھیراؤ کا اعلان

  

تخت بھائی(نامہ نگار) جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ نے 24مئی بروز بدھ کو بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف واپڈ اپیسکو پشاور کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔ میڈیا کلب تخت بھائی میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے امیر مشتاق احمد نے کہا کہ صوبے کے عوام آئے روز بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر 24مئی کو شدید احتجاج کر کے واپڈ اپیسکو پشاور کا گھیراؤ کرینگے۔س موقع پر جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نادرا اور واپڈا پختون اور خیبر پختونخواہ دشمن محکمے ہیں۔ جن کو لگام دینے کے لیے جماعت اسلامی پوری طاقت سے میدان عمل میں نکل آئی ہے۔ فاٹا کا عوام کی کثرت رائے اور مجوزہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں صوبے میں انضمام نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -