پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس 24 مئی کو ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس 24 مئی کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت بروز بدھ 24مئی 2017 سہ پہر 3بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کے بینکویٹ ہال میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اراکین، سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران ، ڈویژنل اور ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات اور ایم این ایز، سینیٹرز اور اراکین صوبائی اسمبلی شرکت کرینگے۔اجلاس میں سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر غور کیا جائیگا۔