ایم اے جناح روڈ پرعمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ایم اے جناح روڈ پرعمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

  

کراچی (کرائم) کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پرایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق گزشتہ رات آگ عمارت میں واقع پرانے سامان کے گودام میں لگی ہے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 2فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جبکہ عمارت میں لگی آگ کی صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -