بارات کے بعد گھر جاتے ہوئے دولہا ،دلہن حادثے میں زخمی

بارات کے بعد گھر جاتے ہوئے دولہا ،دلہن حادثے میں زخمی
بارات کے بعد گھر جاتے ہوئے دولہا ،دلہن حادثے میں زخمی

  

وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب کے علاقے حاصل پور روڈ پر بارات کے بعد گھر جاتے ہوئے حادثے میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق حاصل پور روڈ پر دولہا اور دلہن کی کار اس وقت ٹرالر سے جا ٹکرائی جب بارات گھر جارہی تھی ۔

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

پولیس کے مطابق بارات وہاڑی سے واپس نواحی علاقہ دادکمیرا جارہی تھی اور گاڑی غلام مرتضیٰ نامی دولہا خود چلارہا تھا کہ قادر آباد کے قریب گاڑی پیچھے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہا کے والد،بہن ،دلہن اور ایک بچہ بھی زخمی ہوا ۔زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

مزید :

وہاڑی -