پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی

پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی
پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم’ہندی میڈیم‘ باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پہلے روز کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں ناکام ہوگئی۔

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیر سے قبل ہی اس کی کامیابی کے دعوے فلاپ ہوگئے ہیں اور ’ہندی میڈیم‘ شردھا کپور کی فلم’ہاف گرل فرینڈ‘ سے آگے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔

دونوں فلموں کی ایک ہی دن نمائش کے لئے پیش کیا گیا تاہم صباءقمر کی فلم پہلے روز صرف 2 کروڑ 81 لاکھ روپے کما سکی جبکہ شردھا کپور کی فلم نے پہلے روز 10 کروڑ 27 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔’ہندی میڈیم‘ 2 بھارتی ریاستوں میں ٹیکس فری ہونے کے باوجود کامیابی نہ حاصل کرسکی اور پہلے دن باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔

مزید :

تفریح -