طلاق کے دو سال بعد ہریتک روشن نے سوزین خان کیلئے قیمتی گھر خرید لیا

طلاق کے دو سال بعد ہریتک روشن نے سوزین خان کیلئے قیمتی گھر خرید لیا
طلاق کے دو سال بعد ہریتک روشن نے سوزین خان کیلئے قیمتی گھر خرید لیا

  

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ سٹار ہریتک روشن نے اپنی سابقہ بیوی سوزین خان کے لیے قیمتی گھر خریدا ہے۔ ہریتک روشن اور سوزین خان کے درمیان طلاق کے تقریباً دو سال سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس سابق جوڑے کے درمیان اب بھی انتہائی قریبی رابطے برقرار ہیں۔

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

وہ اکثر ایک ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اتنا ہی نہیں بلکہ باقاعدہ مشترکہ تقاریب کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔اب نئی خبر یہ آئی ہے کہ ہریتک نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں سوزین کے لئے ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

یہ اپارٹمنٹ ہریتک کی رہائش گاہ سے بمشکل 15 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے تاکہ جب چاہیں اپنے بچوں اور سوزین سے ملاقات کرسکیں۔ ہریتک نے اپنے ایک انٹرویو میں سوزین کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے حیرت انگیز والدین ہیں اور ہم دوست ہیں، میں کسی بھی ایسے رشتے کو جاری نہیں رکھ سکتا جس میں محبت نا ہو۔

میں اس طرح کا شخص کا نہیں ہوں جو کسی کے بارے میں شکایت کرے یا اسے مجرم ٹھہرائے، میں اپنی زندگی میں ہونے والے ہر اچھے برے کا خود ذمہ دار ہوں کیونکہ میری پسند ہی مجھے وہاں لے گئی ہے جہاں آج میں ہوں۔

مزید :

تفریح -